عمران خان انتہائی دین دار آدمی ہیں، صرف داڑھی نہیں رکھی ہوئی: فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیراعظم پر توہین صحابہؓ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انتہائی دیندار آدمی ہیں، صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے وزیراعظم کی تقریر میں صحابہ کرامؓ کی شان میں مبینہ گستاخی سے معاملے پر کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، لیکن ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن موقع ملتے ہی اس معاملے پر اکٹھا ہوجاتی ہے. ہر مہذب شخص ان کے رویے کی مذمت کرے گا۔
اس معاملے پر ہونا بھی کچھ نہیں کیونکہ ہر شخص کو پتہ ہے کہ عمران خان انتہائی دیندار اور ایماندار آدمی ہیں. ان کی پاکیزہ زندگی اور اصولوں سے واقف ہر شخص جانتا ہے کہ صرف انہوں نے داڑھی نہیں رکھی ہوئی لیکن وہ مکمل دیندار اور ایماندار آدمی ہیں۔ اس معاملے میں مذہب کے نام پر سیاست کامیاب نہیں ہوگی


