مصر کے سابق صدر مرسی عدالت میں انتقال کر گئے
مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سابق صدر محمد مرسی ایک مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالت میں انتقال کر گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ کورٹ میں پیشی کے بعد بیہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 67 برس تھی۔
مشرق وسطیٰ میں تبدیلی کی لہر چلنے کے بعد محمد مرسی اقتدار میں آئے لیکن 2013 میں فوج نے انھیں اقتدار سے علیحدہ کر کے انھیں جیل میں بند کر دیا تھا۔ ان کے خلاف متعدد مقدمے چل رہے تھے


