مائنس ون فارمولا مسترد کرتے ہیں: واسع جلیل


\"jalil\"لندن میں ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا مائنس ون فارمیولا قبول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہے اور ایم کیو ایم ہی الطاف حسین ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف کسی قسم کی قرار داد انہیں نامنظور ہے۔

We will not accept Minus one formula on #AltafHussain
Altaf Hussain is #MQM & MQM is Altaf Hussain. We will not accept any resolution in NA

— Wasay Jalil (@WasayJalil) September 1, 2016


لندن سے ہی مصطفی عزیز آبادی نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم ایم کیو ایم میں کسی بھی قسم کی بنیادی تبدیلی منظور نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بغیر کوئی بھی ایم کیو ایم نہیں ہے۔

We will never accept the changes in basics of our beloved #MQM. No MQM without Altaf Hussain#MyLeaderAltafHussain pic.twitter.com/dq9pLNMohw

— Mustafa Azizabadi (@azizabadi) September 1, 2016

یاد رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں آئے جب فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنسوں اور ٹی وی شوز میں یہ اعلان کر رکھا ہے کہ الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر کے بعد اب ایم کیو ایم کے لندن سکریٹریٹ سے ایم کیو ایم کی پاکستان کی تنظیم کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے اور تمام فیصلے پاکستان میں کئے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان متحدہ بانی کا نام اپنے جھنڈے سے نکال رہی تھی نیز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین کی 22 اگست کی تقریر کے خلاف قرار داد لانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments