لوگ سب سے زیادہ کس شکل کی جنسی گڑیا کی فرمائش کرتے ہیں؟

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جنسی گڑیاﺅں کا فیشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب یہ گڑیا خریدی ہی نہیں جاتی بلکہ کرائے پر بھی لی جا سکتی ہیں۔ ان جنسی گڑیاﺅں کی خرید و فروخت اور کرائے پر دینے کا کام کرنے والی ایک خاتون نے ان گڑیاﺅں کی شکل کے متعلق مردوں کی پسند کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 35 سالہ جیڈ سٹینلے نامی یہ خاتون لندن میں جنسی گڑیائیں فروخت کرتی اور کرائے پر دیتی ہے۔ وہ اپنے گاہکوں کی مرضی سے گڑیاﺅں کی شکل و شباہت بنواتی اور انہیں مہیا کرتی ہے۔

چینل فائیو سے بات کرتے ہوئے جیڈ نے بتایا ہے کہ ”زیادہ تر مرد فحش فلموں کی اداکاراﺅں جیسی گڑیاﺅں کی فرمائش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ’ہارر‘ فلموں سے لے کر تمام طرح کی فلموں کی اداکاراﺅں کی شکل کی گڑیاﺅں کی بھی بہت فرمائش آتی ہے۔ حالیہ مہینوں میں جنسی گڑیائیں کرائے پر لینے والے مردوں کی شرح تیزی سے بڑھی ہے اور اب میرے ایسے بے شمار گاہک ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ جنسی گڑیا کے بغیر زندگی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔“

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •