اداکارہ دشا پٹانی کے ساتھ کونسا اداکار انٹیمیٹ سین کرنا چاہتا ہے؟
بھارتی اداکار اپار شکتی کھرانہ نےحال میں اپنی ایک ایسی خواہش ظاہر کی ہے جس پر جیکی شیرف کے مداح ناراض ہر رہے ہیں۔
حال میں ایک انٹرویو کے دوران جب اپارشکتی سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکارہ کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے دشاپٹانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
اس کے علاوہ اپارشکتی سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہیں گے۔ اس سوال پر اپار شکتی کو کٹرینہ اور عالیہ کے طور پر دو آپشن دئے گئے تھے۔ اس پر اپارشکتی نے کٹرینہ کو نہ کہہ کر عالیہ کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی بات کہی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی ہیرو کو ڈیٹ کرنا ہوتو وہ کسے منتخب کریں گے۔ اس پر انہوں نے کہا، "شاہد کا ڈریسنگ اسٹائل مجھے بہت پسند ہے۔۔ مجھے ان کا اسٹائل بھی بہت اچھالگتا ہے۔ شاہد کی باڈی لینگویج بھی کافی اچھی ہے’۔
اپار شکتی نے اس انٹرویو میں بھائی ایوشمان کھرانہ سے موازنہ ہونے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ‘مجھے نہیں لگتا کہ ابھی میں ان کی برابری کر سکتا ہوں اور ہم دونوں کے درمیان کوئی موازنہ بھی نہیں ہے۔ اگر لوگ کہتے ہیں کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی طرح دکھتے ہیں تو ہاں ایسا ہے کیونکہ ہم دونوں بھائی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ایوشمان بیحد گڈ لکنگ ہیں۔ اگر لوگوں کو لگتا ہے کہ میری آواز بھی ایوشمان جیسی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ ان کی آواز بہت اچھی ہے۔ میں اس کو کامپلیمینٹ کی طرح لیتا ہوں ‘۔



