اسلام آباد پولیس کا سیکٹر ایف الیو ن میں مساج سینٹر پر چھاپہ: چار خو اتین سمیت  12 افراد گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد  میں شالیمار پولیس نے سیکٹر ایف الیو ن مرکز میں مساج سینٹر پر چھاپہ مارا۔ جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چار خو اتین سمیت 12 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے شراب اور بئیر برآمد کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ با د محمد عامر ذوالفقارخا ن کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس ایچ او تھا نہ شالیمار سب انسپکٹر شبیر احمد نے عوام الناس کی شکایات اور مخبر کی اطلاع پر سیکٹر ایف الیون مرکز میں مساج سینٹر کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیو ں میں ملوث ہونے پر چارعورتو ں سمیت بارہ افراد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان میں نواب شاہ، اعجا ز حسین، ناظف بشیر، نسیم، مصدق، فیروز خان، احمر، شمیران مسیح، مسماۃ دل آویز، مسماۃ آمنہ، مقدس بی بی اور ونگ منگ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 12 بوتلیں شراب اور 14 ڈبے بئیر کے بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •