داعش کی ملتان میں دہشتگردی کی سازش ناکام

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشت گردی کی مبینہ سازش کو سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 ساتھی فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد رضوان اور عمران کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد کرلی گئی۔ تاہم مارے گئے دہشت گردوں کے 3 ساتھی فرار ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد مبینہ طور پر تین سرکاری افسران کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔ دونوں دہشت گرد مبینہ طور پر لاہور میں امریکی شہری کے اغواء میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے۔ کیش وین لوٹنے کے دوران دہشت گردوں نے تمام گارڈز کو قتل کردیا تھا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •