قومی اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور


\"nationalقومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد منظور کر لی گئی ہے جس میں کہا گیا یہ ایوان پاکستان کے خلاف نعرے، اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کرتا ہے۔

الطاف حسین کے خلاف قرار داد وفاقی وزیر برجیس طاہر نے ایوان میں پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا قومی اسمبلی پاکستان کے خلاف نعرے، اشتعال انگیز تقاریر کی مذمت کرتا ہے۔ قرار داد میں پاکستان کے جمہوری اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

National Assembly passed regulation against #AltafHussain and #MQM Pakistan fully support. pic.twitter.com/DGI2YAGVI8

— Zahid Khawaja (@khawajaNNInews) September 2, 2016

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اپنے بانی الطاف حسین کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ متحدہ رہنما اور کارکن محب وطن ہیں، قرار داد میں 22 اگست کو الطاف حسین کے اشتعال دلانے پر میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

قرار داد رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس پر ایم کیو ایم کے 22 اراکین قومی اسمبلی کے دستخط ہیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم ایم پاکستان ہر قسم کے جرائم اور دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے، حکومت پاکستان اور ادارے کھلے دل سے ایم کیو ایم کا خیر مقدم کریں۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کارکنان محب وطن پاکستانی ہیں ، ایم کیو ایم کے پیروکار پاکستان بنانے والوں کے بچے ہیں ، قرارداد میں پارلیمنٹ، مسلح افواج، عدلیہ اور میڈیا کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی بھی کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کا پارٹی آئین تبدیل دیا گیا جس کے مطابق متحدہ اب اپنے فیصلوں پر بانی سے رہنمائی نہیں لے گی۔ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان مخالف نعروں کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ سید سردار احمد، خالد مقبول صدیقی، خواجہ سہیل منصور اور رؤف صدیقی کو رابطہ کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ۔

 

MQM condemns Altaf Hussain for raising anti-Pakistan slogans & incendiary speech, and attack on media: Resolution pic.twitter.com/IO4xKhX6j1

— Nadeem Malik (@nadeemmalik) September 2, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments