منشا بم اور اس کے دونوں بیٹوں کی ضمانت منظور: رہائی کا حکم


سیشن عدالت نے منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدما ت میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشا بم اوران کے دونوں بیٹوں نے سات مقدمات میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی جسے سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عمد علی شاہ نے منظور کر لیا ہے۔ جوہر ٹاون پولیس نے منشاء بم اور اس کے بیٹوں پر چار مقدمے اور ٹاون شپ پولیس نے تین مقدمات درج کر رکھے ہیں، ملزمان پر شہریوں کے گھروں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان بے قصور ہیں۔ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کیے۔ عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی اور منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی جیل سے رہائی کا حکم دے دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).