مرد بن کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والی 28 سالہ خاتون نرس گرفتار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برطانیہ میں ایک 28 سالہ خاتون لڑکا بن کر سوشل میڈیا پر لڑکیوں کی فحش تصاویر حاصل کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ہو گئی ہے۔

اخبارات کے مطابق یہ 28سالہ ایڈیل رینی نامی لڑکی سابقہ نرس تھی جو سوشل میڈیا پر لڑکا بن کر لڑکیوں کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھاتی اور ان سے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے انہیں بلیک میل کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اڈیل نے اپنے موبائل فون میں آواز تبدیل کرنے والا سافٹ ویئر انسٹال کر رکھا تھا جس کے ذریعے وہ مردانہ آواز میں لڑکیوں سے بات کرتی اور انہیں بتاتی کہ وہ ایک وکیل ہے اور اچھے پیسے کماتا ہے۔ وہ ہر لڑکی کو اپنا مختلف مردانہ نام بتاتی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے مردانہ نام ڈین، ڈینیئل، میکس اور جیک رکھے ہوئے تھے اور انہی ناموں سے گزشتہ 18 ماہ سے لڑکیوں کو بے وقوف بنا رہی تھی۔ عدالت کی طرف سے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے 22 ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-7132495/Ex-nurse-jailed-posing-man-women-sending-naked-photos-faces-prison-again.html

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •