شوہر نے ہنی مون پر بی ڈی ایس ایم کرتے ہوئے بیوی کی جان لے لی


جرمنی میں ایک شوہر نے ہنی مون پر اپنی بیوی کے ساتھ ایسے وحشیانہ طریقے سے جنسی عمل کیا کپ وہ تین روز تک زیر علاج رہ کر چل بسی۔

 تفصیلات کے مطابق 52 سالہ رالف جینکس نامی اس شخص کی چند روز قبل ہی 49 سالہ کرسٹل نامی خاتون کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور وہ ہنی مون پر گئے تھے۔ ہنی مون کے دوران رالف نے 48 گھنٹے تک کرسٹل کو باندھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے جسم میں کوئی سخت اور تیز چیز داخل کرتا رہا جس سے خاتون کے جسم کے اندر جان لیوا زخم آ گئے۔

خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ چل بسی۔ پولیس نے رالف کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ ”میں نے اور میری بیوی نے باہمی رضامندی کے ساتھ ’بی ڈی ایس ایم‘ (مغربی معاشرے کی جنسی اصطلاح، جس میں ایک فریق کو باندھ کر پرتشدد جنسی عمل کیا جاتا ہے) سیکس سیشن کیا تھا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس سے اس کی جان چلی جائے گی۔“

رپورٹ کے مطابق پولیس نے قتل کے الزام میں رالف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

https://www.thesun.co.uk/news/9336046/german-wife-death-metal-hook-bdsm-sex/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).