ماضی کی سپر اسٹار ’انجمن‘ نے شادی کرلی


پاکستانی سینما کی ماضی کی سپر اسٹار اداکارہ انجمن 63 سال کی عمر میں رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

ماضی کی سپر اسٹار کی فلم پروڈیوسر لکی علی سے شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق 17 جون کو ہونے والی یہ شادی ایک ہفتہ خفیہ رہی، لیکن بالاخر تصاویر منظرعام پر آئیں تو انجمن نے بھی اعتراف کر لیا۔

اداکارہ انجمن نے کہا کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں، شوہر نے تحفے میں ایک مکان اور گاڑی دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد لاہور میں ولیمے کی ایک شاندار تقریب کا اہتمام کریں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).