کرکٹ ورلڈ کپ 2019: افغانستان کی بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت


انگلینڈ اور ویلز میں جاری 12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں پیر کو افغانستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ یہ دونوں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں مدِمقابل ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

افغانستان کی ٹیم تاحال اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے چھ میچوں میں سے دو میں فتح حاصل کی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش چھٹے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آخری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے دی

بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

مورگن کے چھکوں نے افغانستان کو چت کر دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کی مسلسل تیسری فتح

کسی بھی میچ میں کامیابی حاصل نہ کرنے کے باوجود افغان ٹیم نے اپنی کارکردگی سے مبصرین اور شائقین دونوں کو متاثر کیا ہے۔

22 جون کو انڈیا کے خلاف میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اس میچ میں افغان بولرز نے انڈیا کو 224 رنز تک محدود کیا تھا اور پھر آخری اوور میں محمد شامی کی ہیٹرک کی وجہ سے اسے شکست ہوئی۔

کرکٹ

بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور آل راؤنڈر شکیب الحسن اس وقت ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ماضی میں یہ دونوں ٹیمیں گذشتہ برس ایشیا کپ میں مدمقابل آ چکی ہیں جس میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو سخت مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں کپتان غلام نبی، آفتاب عالم، اصغر افغان، دولت ذادران، حامد حسن، حشمت اللہ شہیدی، حضرت اللہ زازئی، اکرام علی خیل، محمد نبی، مجیب الرحمان، نجیب اللہ زادران، نور علی زادران، رحمت شاہ، راشد خان اور سمیع اللہ شنواری شامل ہیں

بنگلہ دیش کی نمائندگی کپتان مشرف مرتضیٰ، ابو جید، لٹن داس، محمود اللہ، مہدی حسن، محمد متھن، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مصتفیض الرحمان، روبیل حسین، شبیر رحمان، شکیب الحسن، سومیا سرکار اور تمیم اقبال کر رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32295 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp