گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا


 پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو بھجوا دی ہے۔ ای سی سی اپنے آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔ دستاویز کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کر لی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کے لئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہو گا۔

سمری میں بیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75 فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔

(بشکریہ ڈیلی پاکستان)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).