شرعی طور پر دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت ضروری نہیں: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل


 دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی کی اجازت کے معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی میدان میں آگئے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینا شرعی طور پر ضروری نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز نے کہا کہ شریعت میں دوسری شادی کرنے کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن قانون کے مطابق بیوی سے اور مصالحاتی کمیٹی سے اجازت لینا ضروری ہے اور اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو سزا اور جرمانہ تو ہو گا لیکن دوسری شادی برقرار رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے شادی کی اجازت لینا قانونی ضرورت تو ہے لیکن شرعی ضرورت نہیں ہے

خیال رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ دوسری شادی کے لئے نہ صرف پہلی بیوی کی اجازت حاصل کرنا ہوگی بلکہ مصالحتی کونسل سے بھی منظوری لینا ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).