بھوپال پولیس نے 8 سپا سنٹرز پر چھاپے مار کر 14 لڑکیوں اور 15 لڑکیوں کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کر لیا


بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے 8 سپا سنٹرز پر چھاپے مار کر جسم فروشی میں ملوث 14 لڑکیوں اور 15 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق انہیں کافی عرصے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے سپا سنٹرز کی آڑ میں جسم فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلائے جانے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 8 مختلف سپا سنٹرز پر چھاپے مارے اور وہاں سے جسم فروشی میں ملوث 14 لڑکیوں اور 15 لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سپا سنٹرز کی آڑ میں دوسرے شہروں سے لڑکیوں کو یہاں لایا جاتا اور ان سے جسم فروشی کرائی جاتی تھی۔ یہ ایک منظم گروہ تھا جسے مسلسل نگرانی کے بعد گرفت کیا گیا ہے۔ پولیس نے آٹھوں سپا سنٹرز کو سیل کر کے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

https://www.freepressjournal.in/bhopal/bhopal-12-women-14-men-held-in-raids-at-2-spa-centres


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).