ڈالر پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین سطح 162 روپے 52 پیسے پر: بیرونی قرضے 1400 ارب روپے بڑھ گئے


ڈالر کی قیمت میں ایک ہی روز میں 5 روپے 52 پیسے اضافہ ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 162 روپے 52 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے معیشت کو سنبھالا دینے کی پوری کوشش کے باوجود ڈالر قابو میں نہیں آ رہا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج کے روز مجموعی طور پر 5 روپے 52 پیسے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین سطح 162 روپے 52 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ یکم جون سے اب تک ڈالر کی قدر میں 14 روپے 58 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث رواں ماہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1400 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مسلسل پرواز جاری رکھے ہوئے ہے اور 4.80 روپے کے اضافے کے ساتھ 162 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اس مہینے میں مجموعی طور پر اب تک 13 روپے مہنگا ہو چکا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).