پاکستان نے سلامتی کونسل کی نشست کے لئے انڈیا کی حمایت کر دی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان چین، سعودی عرب، ترکی، قطر، سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، انڈونیشیا، ایران اور امارات سمیت ایشیا پیسیفک گروپ کے 55 ممالک نے سلامتی کونسل کی نشست کے لئے بھارت کی حمایت کر دی۔

انڈیا کے اقوام متحدہ میں مستقل مندو سید اکبر الدین نے ان ممالک کی بے پناہ حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

”ایک متفقہ قدم۔ اقوام متحدہ میں ایشیا پیسفک گروپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو برس کے لئے غیر مستقل نشست برائے 2020/21 کے لئے متفقہ طور پر توثیق کی ہے“۔ سید اکبر الدین نے ٹویٹ کی۔

”ایشیا پیسفک گروپ نے انڈیا کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لئے حمایت کی ہے۔ 55 ممالک، ایک نمائندہ۔ انڈیا برائے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست برائے 2020/21“۔ ایک ویڈیو میسیج میں اکبر الدین نے کہا۔

اس سے قبل انڈیا سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست پر سات بار منتخب ہو چکا ہے۔ انڈیا سلامتی کونسل میں اصلاحات کا داعی ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی طور پر منتخب کیا جائے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •