کنگنا روناوت  کی طرف سے ریپ کے الزام پر اداکار ادتیا پنچولی گرفتار


بالی ووڈ کے معروف اداکار ادتیا پنچولی کو ممبئی کے علاقے ورسووا کی پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے ترجمان ڈی سی پی منجو ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں ریپ سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ادتیا پنچولی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروانے والی اداکارہ کا نام جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن بھارتی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ کنگنا روناوت اور ان کی بہن نے درج کروایا ہے۔ اداکارہ نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ادتیا پنچولی کے ساتھ 2005 سے 2008 کے درمیان تعلقات میں رہی جس دوران اس نے مجھے جسمانی طور پر اذیت سے گزارا۔

پولیس کا کہناہے کہ ہم نے متاثرہ لڑکی کا تفصیلی بیان لے لیا ہے جیسا کہ معاملہ کئی سال پرانا ہے اس لیے ہمیں ان کی جانب سے بتائے گئے مقامات کا دورہ کرنا ہو گا اور جائزہ لینا ہو گا۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں ادتیا پنچولی پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اداکار میری مرضی کے بغیر مجھے زبردستی نشہ آور ادویات دے کر جسمانی تعلقات قائم کرتا رہا جبکہ اس دوران برہنہ تصاویر بھی بناتا رہا جوکہ اس نے بعد ازاں بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیں اور 50 لاکھ روپے مانگے۔

یاد رہے کہ رواں سال کنگنا رناوٹ نے ادیتیا پنچولی پر جنسی ہراساں اور ریپ کا الزام عائد کیا۔ جس کے بعد ادیتیا اور زرینہ نے کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروا دیا۔ بعدازاں زرینہ وہاب نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کنگنا رناوت چار سال سے زائد عرصے تک ان کے شوہر کے ساتھ جنسی تعلقات میں رہیں اور بعد میں ان پر جنسی ہراسانی اور ریپ کا الزام عائد کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).