پیدائشی ڈیفیکٹ طبی اصطلاح ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں: فردوس عاشق اعوان


وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈیفیکٹڈ ہر اس سیاست دان کو کہا جس کے قول و فعل میں تضاد ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں، پیچھے نہیں ہٹ رہی۔

فردوس عاشق اعوان کا گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا مینڈیٹ ہے، انہیں پارلیمنٹ نے پہلے سلیکٹ کیا, پھر اپنے ووٹ سے الیکٹ کیا لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جسے تاحیات سپریم کورٹ نے ری جیکٹ کیا، سلیکٹڈ، الیکٹڈ اور ایک تاحیات ری جیکٹڈ کی بات ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ایک سیاسی لیڈر ایسا بھی ہے جو پیدائشی ڈیفیکٹڈ ہے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں فردوس عاشق اعوان نے آج کہا کہ پیدائشی ڈیفیکٹ طبی اصطلاح ہے، اسے سیاست کا رنگ کیوں دیا جارہا ہے؟ پیدائشی نقائص جسمانی یا ذہنی کوئی بھی ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقائص کسی میں بھی ہو سکتے ہیں،

آپ بتائیں کہ کیا وزیر اعظم سلیکٹڈ ہیں؟ آپ اس پر بات کیوں نہیں کر رہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).