ہائی پروفائل ریو پارٹی میں بھارت کی فلمی اور ٹی وی اداکارائیں گرفتار
بھارت میں ایک طرف کنگنا رناوت کی طرف سے آدتیہ پنچولی پر ریپ کا مقدمہ درج ہونے پر ہنگامہ ہو رہا ہے، دوسری طرف مہاراشٹر میں پولیس نے ایک ریو پارٹی پر چھاپہ مارا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ ہائی پروفائل پارٹی رائے گڑھ کے کیہیم بیچ پر موجود ایک عالیشان بنگلے میں چل رہی تھی۔۔
اپنے ذرائع سے اطلاع پانے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نشہ آور اشیا برآمد کی اور وہاں موجود لوگوں کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کے مطابق اس ہائی پروفائل پارٹی میں بالی ووڈ اور ٹیلی وژن کی کئی مشہور اداکارائیں بھی موجود تھیں۔ اگرچہ ابھی کسی کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔
گرفتار کئے گئے افراد نے نشو آور دوائیں استعمال کر رکھی تھیں۔۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ پارٹی بڑے بزنس مین کے ذریعے رکھی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے ڈرگ ڈیلنگ کا کام کرنے والے لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ خبروں کے مطابق پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے انہیں جلد ہی کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


