وہاب ریاض نے ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ بیٹنگ کر کے ٹیم کو جیت دلائی


ایک وقت افغان ٹیم نے اپ سیٹ کرنے کی تیاری کر لی تھی، لیکن عماد وسیم اور وہاب ریاض نے آٹھویں وکٹ کے لئے 24 رن بنا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہاب ریاض ٹوٹی انگلی سے کھیل رہے تھے۔ افغانستان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران ان کی انگلی میں فریکچرآ گیا تھا، لیکن وہاب ریاض نے درد کی پروا کئے بغیر 9 گیندوں میں 15 رن بنائے۔ اس میں راشد خان کے اوورمیں لگایا گیا چھکا بھی شامل ہے۔ اس چھکے سے پاکستان پر دباؤ ختم ہو گیا۔

وہاب ریاض 47 ویں اوور میں شاداب خان کے آوٹ ہونے پر کریز پر آئے تھے۔ اس وقت پاکستان کو جیتنے کے لئے 20 گیندوں میں 22 رن کی ضرورت تھی۔ آتے ہی انہوں نے دوسری گیند پر چوکا جڑ دیا۔ کور کی سمت میں کھیلا گیا یہ حیران  کن شاٹ کسی ٹاپ آرڈر کے بلے باز کی طرح تھا۔ 47 ویں اوور سے پاکستان کو 10 رن ملے۔ 48 واں اوور مجیب الرحمن نے کیا اور صرف دو رن دیئے۔ ایسے میں پاکستان کو 12 گیند میں 16 رن کی ضرورت تھی۔ جو وہاب اور عماد وسیم نے حاصل کر لئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).