دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے طلاق لینے کی خواہشمند اہلیہ شہزادی حیا لندن میں روپوش ہیں؟


برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ لندن میں روپوش ہیں، اخبار نے اپنی رپورٹ میں خاندانی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ شہزادی حیا الحسین طلاق کی خواہش مند ہیں، وہ پہلے جرمنی فرار ہوئی تھیں جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جرمن سفیر نے دبئی سے فرار ہونے میں شہزادی حیا کو مدد فراہم کی تھی۔ جرمن حکام نے شہزادی کو واپس بھیجنے کیلئے شیخ محمد بن راشد کی درخواست بھی رد کر دی تھی، اس معاملے کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شہزادی حیا اپنے دونوں بچوں کے علاوہ 31 ملین پاؤنڈ کی رقم لے کر فرار ہوئی ہیں۔

https://www.middleeastmonitor.com/20190629-reports-dubai-princess-left-crown-prince-husband-fled-uae/


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).