ہم نےبات کی تو خاور مانیکا کے گھر سے شروع ہو کر مراد سعید کی چیخوں تک جائے گی: رانا ثنا اللہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل ہماری قیادت کے بارے میں احترام سے بات کریں۔ اگر ہم نے بات کی تو بات خاور مانیکا کے گھر سے شروع ہو گی اور مراد سعید کی چیخوں تک جائے گی۔

جیونیوز پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ اس وقت ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب پر برس پڑے جب شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان کے اپنے اندر لڑائی موجود ہے۔

رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ یونس انصاری ایسا کردار ہے جس کو اس ایشو کو پھیلانے کیلئے چنا گیا ہے۔ موجودہ حکومت کی بنیاد ہی فراڈ اور جھوٹ ہے۔ اس ٹولے نے عمران خان سے لیگی ارکان کی ملاقات کا جو شوشہ چھوڑا ہے، اس کا مقصد ہے کہ لوگوں کی توجہ بجٹ اور مہنگائی سے ہٹ جائے اور ایسا ہی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک منتخب آدمی مستعفی ہو کر دوسری پارٹی میں جاتا ہے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اگر وہ ویسے ہی جاتا ہے تو پھر وہ لوٹا ہے اور لوٹے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی آدمی یہ نہیں کہتا کہ اس نے وفاداری تبدیل کی ہے، اس کی تصدیق کیسے کی جا سکتی ہے؟

عمران خان سے اگر کسی نے ملاقات کی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں سے دو تین لوگوں سے میرا رابطہ ہوا ہے اور ان کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔ ان میں ایک فیصل نیازی ہیں۔ ہم کسی کو اپنی پارٹی کا مینڈیٹ چرانے نہیں دیں گے۔ جو دوسری طرف جائے گا اس سے استعفیٰ طلب کریں گے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •