کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کے خلاف انڈیا کی شکست کا ذمہ دار کون، دھونی یا نئی جرسی؟


انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں اتوار کو کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 38ویں میچ میں انگلینڈ نے جہاں اپنا دم خم دکھایا وہیں انڈیا کی مسلسل جیت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا۔

انڈیا اور انگلینڈ کے میچ پر صرف انڈیا اور برطانوی مداحوں کی نظر نہیں تھی بلکہ پاکستان کے شائقین بھی اس پر خاصی توجہ دے رہے تھے بلکہ وہ انڈیا کی جیت کے آرزومند بھی تھے۔

لیکن انڈیا جس طرح میچ میں کھیلا اور اسے جو شکست ملی اس پر سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث جاری ہے۔

بعض مداح شکست کا ذمہ دار انڈیا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو بتا رہے ہیں تو بعض انڈیا کی نئی جرسی کو منحوس قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر رکھنے کے لیے یہ ‘میچ فکسڈ’ تھا۔

برطانوی کمینٹیٹر ناصر حسین نے کمنٹری کے دوران کہا کہ ‘سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دھونی کیا کر رہے ہیں۔ کم از کم انھیں کوشش تو کرنی چاہیے۔ شائقین جا رہے ہیں۔’

جس کے جواب میں انڈیا کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ساروو گنگولی نے کہا کہ ‘میرے پاس ان سنگلز کا جواب نہیں ہے۔’

زیادہ تر لوگوں نے ‘جیتنے کی چاہ کی کمی’ کو ذمہ دار بتایا ہے۔

امیش ماجھی نے ایک چارٹ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’39 اوورز کے خاتمے پر انگلینڈ کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 230 تھا جبکہ انڈیا کا سکور تین ہی وکٹوں پر 226 رنز تھا۔ نیت کی کوئی توجیہ پیش نہیں کی جا سکتی۔’

کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا: ‘مجھے آپ توہم پرست کہہ سکتے ہیں لیکن میں کہوں گی کہ یہ جرسی ہے جس نے ورلڈ کپ 2019 میں انڈیا کی جیت کا سلسلہ روک دیا۔’

ایک دوسرے صارف اور انڈین اداکار سدھارتھ نے لکھا: ‘جرسی کا نتیجے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔ لیکن میں اس جرسی کو دوبارہ نہیں دیکھنے کے لیے بے چین ہوں۔ نیلے پر واپس آئيں اور جیت کے سلسلے پر واپس آئیں۔۔۔’

https://twitter.com/Actor_Siddharth/status/1145385878174355456

معروف صحافی سگاریکا گھوش نے اس بحث کو ایک نیا زاویہ دیتے ہوئے لکھا: ‘۔۔۔ جہاں تک انڈیا بمقابلہ انگلینڈ کی بات ہے تو ہم نے جہاں تک (انڈیا کی) جدو جہد آزادی کے بارے میں پڑھا ہے ہم نے یہ پایا ہے کہ بھگوا (رنگ) پہننے والے کبھی بھی برٹش سے لڑنے کی ہمت نہیں رکھنے کے بارے میں جانے جاتے ہیں۔’

https://twitter.com/sagarikaghose/status/1145536891241947136

جبکہ کاویر نامی صارف نے جوائے نامی صارف کے پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا: تاریخ خود کو دہرا رہی ہے۔’

صحافی زین شمسی نے فیس بک پر ایک سوال پوسٹ کیا: ‘ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کی شکست بھگوا جرسی کی منحوسیت تھی یا پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی منصوبہ بند ذہنیت۔’

اس کے جواب میں مختلف لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور رائے منقسم نظر آئی۔

بہر حال بہت سے لوگ انڈیا کی جرسی کے حمایتی بھی نظر آئے اور زیادہ تر لوگوں نے دھونی کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ ہاردک پانڈیا یا دوسرے کھلاڑیوں کی حمایت کر رہے ہیں وہ اس میچ میں ان کی کار کردگی دیکھ لیں۔

https://twitter.com/rameshlaus/status/1145543976042131457

منی کانت وامسی نامی صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل میں چار اوورز میں 64 رنز چاہیے تھے اور دھونی نے میچ تقریباً اپنی ٹیم چنائی کے حق میں موڑ دیا تھا لیکن جب انگلینڈ کے خلاف پانچ اوورز میں 71 رنز چاہیے تھے تو وہ آئی پی ایل کے مقابلے میں صفر صفر صفر ایک فیصد بھی نہیں کھیلے۔

https://twitter.com/manikantavamsi9/status/1145516739154731008

ایک اور صارف نے یہ ٹویٹ پوسٹ کی جو پاکستان میں جاری مباحثے کا حصہ ہے۔

https://twitter.com/DennisCricket_/status/1145447140249915392

بہر حال یہ بحث جاری ہے لیکن ابھی بھی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان موجود ہے بشرطیہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو اور پاکستان اپنا آخری میں میچ بنگلہ دیش سے جیت لے۔

دوسرے تمام آپشنز پاکستان کے لیے تقریباً ختم ہیں کیونکہ اس کا رن ریٹ انتہائی خراب ہے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp