جیو نیوز پر آصف علی زرداری کا خصوصی انٹرویو روک دیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل جیو نیوز پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کا انٹرویو جند سوالات کے بعد نامعلوم احکامات کی بنا پر روک دیا گیا۔ معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں آصف علی زرداری کا انٹرویو کر رہے تھے۔ چند سوالات کے بعد ہی انٹرویو روک کر  ذیل کا اعلان دکھایا جانے لگا۔

حامد میر نے یکے بعد دیگرے ذیل کے دو ٹویٹ اپنے اکاؤنٹ پر بھیجے۔

8 بج کر 8 منٹ پر پہلے ٹویٹ میں کہا گیا تھا

آصف علی زرداری کا انٹرویو جیو نیوز پر چند منٹ کے اندر روک دیا گیا۔ روکنے والوں میں اتنی جرات نہیں ہے کہ اپنے احکامات کو علانیہ طور پر تسلیم کریں

8 بج کر 13 منٹ پر دوسرے ٹویٹ میں کہا گیا تھا

میں اپنے ناظرین سے معذرت کرتا ہوں کہ جیو نیوز پر ایک انٹرویو شروع ہونے کے کچھ دیر بعد روک دیا گیا۔ میں اس کی تفصیل جلد ہی آپ کو بتاؤں گا۔ لیکن یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ انٹرویو کس نے روکا۔ ہم ایک آزاد ملک میں نہیں رہ رہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نیب کی حراست میں ہیں اور ان دنوں اسپیکر کے پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے اسلام آباد میں ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •