سری لنکا میں ایسٹر سنڈے حملے: پولیس سربراہ اور سابق سیکریٹری دفاع گرفتار


پولیس سربراہ پوجت جییا سندرا اور سابق سیکریٹری دفاع

پولیس سربراہ پوجت جییا سندرا اور سابق سیکریٹری دفاع کو گرفتار کر لیا گیا ہے

سری لنکا میں منگل کو ایک حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کے سربراہ اور سابق سیکریٹری دفاع کو ‘ایسٹر سنڈے’ پر ملک میں ہونے والے بم دھماکوں کو روکنے میں ناکامی کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان دھماکوں میں 258 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ گرفتاریاں ملک کے چیف پراسیکیوٹر کے اس بیان کے ایک دن بعد عمل میں لائی گئی ہیں جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے میں ان دونوں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کی ناکامی دراصل انسانیت کے خلاف سنگیں جرائم کے مترداف ہے اور ان کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کیے جانے چاہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

سری لنکا: حملوں کے بارے میں تنبیہ کو نظرانداز کرنے کا اعتراف

سری لنکا: وہ شخض جو ایسٹر حملوں کو روک سکتا تھا

سری لنکا: دھماکوں میں ملوث خاندانوں کی کہانی

’سمجھتا تھا کہ سری لنکا نے تشدد پیچھے چھوڑ دیا ہے۔۔۔‘

پوجت جییا سندرا ملک کے سب سے اعلیٰ پولیس اہلکار ہیں جو برطانیہ کے نوآبادیتی دور میں 1867 میں قائم کیے گئے اس ادارے کی 152 سالہ تاریخ میں پہلے پولیس سربراہ ہیں جنھیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پوجت جییا سندرا اور سابق سیکریٹری دفاع ہیماسری فرنناڈو کو سادہ لباس میں ملبوس جرائم کی تحقیقات کے ادارے کے اہلکاروں نے دو مختلف ہسپتالوں سے حراست میں لیا۔ یہ دونوں اہلکار ان ہسپتالوں میں زیرِ علاج تھے۔

فی الحال یہ دونوں افراد ہپستال میں ہی رہیں گے اور ان کے خلاف تحقیقات کرنے والے اہلکار مجسٹریٹ کے سامنے ان کی گرفتاری کی رپورٹ پیش کریں گے جو ان کو جیل یا ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔

ملک کے اٹارنی جنرل دپولا دی لیورا نے پیر کو کہا تھا کہ ’یہ دونوں ممکنہ دہشت گردی کی پیشگی اطلاعات پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔‘

پولیس کے قائم مقام سربراہ چندنا وکرامارتنے کو اٹارنی جنرل کی طرف سے ایک خط کے ذریعے اطلاع دی گئی ہے کہ پولیس کے سربراہ اور سابق سیکریٹری دفاع کو حملوں میں روکنے میں مجرمانہ غفلت برتنے پر مقدمہ چلایا جائے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp