ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


ویسٹ انڈیز نے رواں ورلڈ کپ کے اپنے آخری میچ میں لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ کراؤنڈ پر ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ویسٹ انڈیز اور افغانستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں اور اس میچ کا نتیجہ ٹورنامنٹ کی حد تک بے معنی ہے۔

اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنے والی افغانستان کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے کچھ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ انڈیا اور پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کی پوزیشن میں آ گئے لیکن ناتجربہ کاری ان کے آڑے آئی اور وکٹری لائن کے قریب پہنچ کر بھی لائن عبور نہ کرسکے۔

افغانستان نے 29 جون کو اسی ہیڈنگلے گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف ایک دلچسپ میچ کھیلا تھا۔

افغانستان نے ابتک آٹھ میچ کھیلے ہیں اور وہ ایک بھی جیت نہیں سکا ہے۔

اسی طرح ویسٹ انڈیز نے آٹھ میچ کھیلے ہیں اور اس نے ایک میں فتح حاصل کی، چھ میچ ہارے اور ایک بارش کی نظر ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کے پاس تین پوائنٹس ہیں۔

افغانستان اس میچ کو جیت کر اپنے ویسٹ انڈین کوچ فل سمنز کو اچھا الوداعی تحفہ دینے کی کوشش کریں گے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹیم میں تبدیلیاں ہیں۔ اوپنر سنیل ایمبریس اور شینن گیبریل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔ افغانستان نے بھی ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل،لیوس، شائے ہوپ، شمران ہیٹمائر، نکولس پورن، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھویٹ، فیبئن ایلن، شیلڈن کوٹرل، اوشین تھامس اور کیمار روچ

افغانستان: رحمت شاہ، گلبدین نائب، اکرام علیخل، اصغر افغان، محمد نبی، راشد خان، نجیب اللہ زردان، سمیع اللہ شنواری، مجیب الرحمن، دولت اور سید شیرزاد۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp