ملال گرل شرمین سہگل سیکس سین اور نیوڈ سین کب کریں گی؟


ملال فلم سے شہرت پانے والی نوجوان بھارتی اداکارہ شرمن سہگل نے کہا ہے کہ میں ابھی اسکرین پر کوئی سیکس سین یا نیوڈ سین نہیں کر پاؤں گی ۔ مجھے ویسا سین کرنے کیلئے بہت زیادہ باڈی کانفی ڈینس چاہیے ہوگا ۔

میزان جعفری کے ساتھ فلم ملال سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شرمن سہگل نے نیوڈ اور سیکس سین کے بارے میں اپنے ارادے ظاہر کئے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب شرمن سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے پردہ اسکرین پر کام کرنے کے دوران اپنے لئے کچھ پابندیاں طے کی ہیں تو جواب میں شرمن سہگل نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور میں اس طرح کے سین کے لئے خود کو کبھی نہیں روکوں گی ۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی میں اسکرین پر کوئی سیکس سین یا نیوڈ سین نہیں کرپاؤں گی ۔ مجھے ویسا سین کرنے کے لئے بہت زیادہ اعتماد چاہئے ہو گا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ لڑکا ہوں یا لڑکی، جو سین آپ کر رہے ہیں اگر اس کو کرتے ہوئے آپ خود مطمئن نہیں ہیں تو آپ اسکرین پر اچھے نظر نہیں آتے ۔

شرمن سہگل فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں۔ وہ اس سے پہلے سنجے بھنسالی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی کام کرچکی ہیں۔ شرمن اور ملال کے ہیرو میزان دوست ہیں ۔ بلکہ شرمن کی وجہ سے ہی میزان کو ان کی پہلی فلم ملی ہے ۔

دراصل باجی راو مستانی کے دوران شرمن اپنے مامو بھنسالی کو اسسٹ کررہی تھیں ۔ ایک دن ڈریس ٹرائی کرنے کیلئے جب رنویر دستیاب نہیں تھے، تو شرمن نے میزان کو بلایا۔ بھنسالی میزان کو دیکھ کر کافی متاثر ہوئے اور دیکھتے ہی کہنے لگے کہ میں تمہیں لانچ کروں گا اور اس طرح میزان کو ملال فلم مل گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).