حکومت ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرا چکی ہے: مریم نواز


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو سچی ثابت ہو چکی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو میں مریم نواز نے جج کی ویڈیو کے سچا ہونے کا دعویٰ کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جج کی ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرا چکی ہے، جس میں ویڈیو سچی ثابت ہوچکی ہے، اسی لئے انہوں نے یوٹرن لیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میرے پاس ایک سے زائد ویڈیو اور دو تین آڈیوز مزید موجود ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).