آصف زرداری نے عمران حکومت کے متعلق پیش گوئی کر دی


سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے متعلق پیش گوئی کر دی۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے، بس اس کے جانے میں 4 سے 5 ماہ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بٹن دبانے سے نہیں جدوجہد سے جائے گی اور اپوزیشن جدوجہد کر رہی ہے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ مستقبل بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا ہے، ہم اب انہیں گائیڈلائن دیں گے۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ شروع دن سے کہہ رہے ہیں ھہ نواز شریف کی صحت خراب ہے، انہیں کم از کم گھر میں نظر بند کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے۔ یہ جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے، خود صلہ پائیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں، کوشش ہوگی کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ میں اکثریت ن لیگ کی ہے، ہو سکتا ہے نیا چیئرمین ان کا ہی ہو۔

میں نے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نہیں دیکھی۔

سابق صدر نے کہا کہ حکومت دوبارہ ایسے ملکوں سے 30ارب ڈالر لے رہی ہے جو ہماری ائرلائن روک لیں گے، یہ ایسے ممالک ہیں جو ہمارے سفارتخانے ضبط کر لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).