پرینکا چوپڑا کے پول سائیڈ فوٹو شوٹ پر 24 لاکھ لائک


پرینکا چوپڑا ان دنوں چھٹیوں پر ہیں۔ انہوں نے فرصت کے لمحات میں آرام سے پول سائیڈ ریلیکس کرتے ہوئے اپنی انسٹا گرام تصویروں سے دھوم مچا دی ہے۔

پرینکا چوپڑا نے یہ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں ۔ تصویروں میں پرینکا پول سائیڈ پر آرام کرتی نظر آرہی ہیں ۔ پرینکا نے جس انداز میں یہ تصویریں کھینچوائی ہیں، وہ کسی بھی بھارتی اداکارہ کی نیندیں اڑانے کے لئے کافی ہے۔ اسٹائل کے معاملہ میں انوں نے اپنی مقابل اداکاراؤں کو بہت پچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان پول سائیڈ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا کرتے ہوئے پرینکا نے لکھا کہ چھٹیوں کا بہترین استعمال کہ شوہر آپ کی تصویریں کلک کریں۔

ایشا گپتا جو کہ خود اپنی بولڈ تصویروں کیلئے مشہور ہیں، انہوں نے پرینکا کی تصویر پر فائر اسٹیکر بنایا۔ پرینکا چوپڑا کے ایک فین نے لکھا کہ تھینک یو مسٹر جونس ۔ پرینکا چوپڑا اسٹائل نام سے انسٹاگرام چلا رہے۔ ایک مداح نے لکھا کہ میں صبح صبح اتنی گرمی کیلئے تیار نہیں تھا، پرینکا چوپڑا مجھ پر تھوڑا رحم کریں ۔

پرینکا چوپڑا کی ان تصویروں کو اب تک 24 لاکھ سے زیادہ لوگ لائیک کرچکے ہیں ۔

پرینکا چوپڑا جلد ہی ہندی فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ فرحان اختر اور زائرہ وسیم نے کام کیا ہے۔ واضھ رہے کہ زائرہ وسیم نے حال ہی میں مذہب کے نام پر بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Set featured image


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).