چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد آج جمع کرائی جائے گی


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے عملی قدم اٹھانا متحدہ اپوزیشن کا پہلا امتحان ہے۔ اپوزیشن آج صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے لیے قرار داد سینیٹ سیکریٹری کے پاس جمع کرائے گی۔

سینیٹر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ قرار داد کے لیے چھبیس سینیٹرز کے دستخط درکار ہیں، تمام سینیٹرز ساتھ جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق نے سینیٹرز کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔

26 جون کو اپوزیشن کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا تھا۔ رہبر کمیٹی نے یہ عہدہ ن لیگ کو دینے پر اتفاق کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).