انڈیا: ’ڈوسا کنگ‘ کی عمر قید کی سزا برقرار، ملازم کی بیوی سے شادی کے لیے ملازم کا قتل کروایا


P Rajagopal, founder of the Saravana Bhavan food chain, pictured on a menu at one of the popular restaurants

سرونا بھون کے دنیا بھر میں 80 ریسٹورانٹ ہیں اور ان کے ہزاروں ملازم ہیں۔ ان کے نیویارک، لندن اور سڈنی میں ریسٹورانٹ ہیں۔

سرونا بھون نامی بین الاقوامی ریسٹورانٹس کے مالک کی قتل کے جرم میں عمر قید سے بچنے کی آخری اپیل بھی ناکام ہوگئی ہے۔

71 سالہ راجاگوپال نے اپنے ایک ملازم کو قتل کرنے کا حکم اس لیے دیا تھا کیونکہ وہ اپنے ملازم کی بیوی سے شادی کرنا چاہتے تھے۔

2009 میں مجرم قرار پائے جانے کے بعد سے وہ عمر قید سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ منگل کے روز طبی بنیادوں پر کی گئی ان کی آخری اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈیا میں ’سونے کا آدمی‘ قتل کر دیا گیا

’شادی سے انکار‘ پر لڑکی کو زندہ جلا دیا

دو خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین گرفتار

سرونا بھون کے دنیا بھر میں 80 ریسٹورانٹ ہیں اور ان کے ہزاروں ملازم ہیں۔ ان کے نیویارک، لندن اور سڈنی میں ریسٹورانٹ ہیں۔

اپنے ریسٹورانٹس میں جنوبی انڈیا کی معروف ڈش ڈوسا پیش کرنے کے حوالے سے راجاگوپال کو ڈوسا کنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجاگوپال اپنے ایک ملازم کی بیوی سے اس لیے شادی کرنا چاہتے تھے کیونکہ انھیں ایسا کرنے کے لیے ایک نجومی نے کہا تھا۔

ایک مقامی صحافی سریش کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ راجاگوپال کے آسیب پر ان کے ملازم کی بیوی سوار تھی۔

2003 میں بھی راجاگوپال اسی سلسلے میں ایک سکینڈل میں ملوث تھے جس میں انھوں نے اسی عورت (ملازم کی بیوی) کو رشوت دینے کی کوشش کی اور اس خاتون کی فیملی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جس میں اس کے بھائی پر تشدد بھی شامل تھا۔

اس سے قبل 2001 میں جب اس خاتون کے شوہر لاپتہ ہوگئے تو انھوں نے راجاگوپال کے خلاف پولیس رپورٹ کروائی۔ بعد میں ان کے شوہر کی لاش ایک جنگل سے ملی اور پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

ایک مقامی عدالت نے 2004 میں راجاگوپال کو دس سال قید کی سزا سنائی مگر بعد میں چنائی ہائی کورٹ نے اسے عمر قید میں بدل دیا۔

اس سال مارچ میں ان کی سزا سپریم کورٹ نے برقرار رکھی۔ منگل کے روز جب ان کی آخری اپیل مسترد ہوگئی تو انھوں نے خود کو چنائی میں عدالت کے حوالے کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32487 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp