سنی لیونی نے 19 سال کی عمر میں کس شخص کی وجہ سے پورن انڈسٹری میں قدم رکھا


اداکارہ سنی لیونی ان دنوں ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی آئندہ فلم “جھوٹا کہیں کا” ایک گانا ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے میں سنی لیونی جل پری بنی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بھی زبردست ہٹ ہو چکا ہے۔

سنی لیونی کا اصلی نام کرن جیت کور ووہرا ہے۔ فلموں میں آنے سے پہلے سنی لیون نرسنگ کی پڑھائی کررہی تھیں۔ اپنی زندگی پر مبنی ایک ڈاکیومینٹری موسٹلی سنی میں سنی نے بتایا کہ بچپن میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ گرودوارے جاتی تھیں۔ سنی ہارمیونیم بہت اچھا بجاتی تھیں اور ان کے بھائی طبلہ بجاتے تھے۔ بچپن میں سنی کو بالی ووڈ فلموں کا بہت شوق تھا لیکن پھر 19 سال کی عمر میں وہ ایڈلٹ انڈسٹری میں داخل ہو گئیں۔

سنی کو پورن انڈسٹری میں لانے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے۔ دراصل سنی نے ایک جرمن بیکری میں اپنی پہلی نوکری کی تھی۔ اس دوران ان کی عمر 15 سال تھی۔ اسی بیکری میں کام کرنے کے دوران ان کے تعلقات ایک ایسے آدمی سے بن گئے تھے جو انہیں ایڈلٹ ماڈلنگ کے راستے پر لے آیا۔۔

دسمبر 2005 میں سنی کے نام سے ان کی پہلی ایڈلٹ فلم ریلیز ہوئی تھی۔ سنی لیون پورن فلموں میں نہ صرف کام کرتی تھیں بلکہ اس کو ڈائریکٹ بھی کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں آپ کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ دماغ کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔

سنی لیونی ایڈلٹ فلم انڈسٹری میں ایک معروف اداکارہ کے طور پر پہچان رکھتی ہیں۔ انہیں اپنی پورن فلم ورچوئل ووڈ گرل کیلئے اے وی ایم ایوارڈ بھی ملا تھا۔ اس ایوارڈ کو پورن فلم انڈسٹری کا آسکر کہا جاتا ہے۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).