رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی کی گرفتاری، تشدد اور رہائی


رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے حراست میں لیا، پوچھ گچھ اور بہیمانہ تشدد کے بعد گھر سے  20 کلومیٹر دور چھوڑ دیا گیا۔

یونین کونسل ظفر کالونی کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب کے قریبی سا تھی عبدالمالک نے گز شتہ روز میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ دو دن پہلے کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار زبردستی گھر میں گھس آئے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ مجھے حراست میں لے کر خواتین کے سا تھ بدتمیزی کی۔ نامعلوم مقام پر لے جا کر مجھ پر بہیمانہ تشدد کرتے رہے اور را نا ثناءاللہ کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے رہے۔

بعد ازاں رات کے وقت مجھے گھر سے 20 کلو میٹر دور منیاں والا کے علاقے میں چھوڑ گئے۔ مجھے ایک گوالے نے گھر پہنچایا۔ گز شتہ روز مسلم لیگ نون کے سٹی صدرشیخ اعجاز، سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ اور سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری حاجی اکرم انصاری سمیت دیگر رہنما اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ نون ان کے ساتھ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).