کترینہ کیف نے 19 سال کی عمر میں گلشن گروور کو کس مشکل میں ڈال دیا تھا؟
کترینہ کیف 16 جولائی کو 36 برس کی ہو گئیں۔ ٹاپ اداکاراؤں میں شامل کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں کافی محنت کی ہے۔ ان کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی تھی۔ پہلی ہندی فلم تھی ‘بوم’ ۔ 2003 میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر تو کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی لیکن اس میں کترینہ کیف کے بولڈ سین کی کافی دھوم مچی۔ اس فلم میں گلشن گروور کے ساتھ کترینہ کے کسنگ سین کو بھی فلم دیکھنے کبھول نہیں پائے۔
گلشن گروور اور کترینہ کے لپ لاک سین پر کئی تنازعات اٹھے۔ یہ سین گلشن گروور کے لئے بھی آسان نہیں تھا۔ اس بات کا انکشاف خود گلشن گروور نے ایک انٹرویو میں کیاتھا۔ انہوں نےبتایا کہ فلم بوم میں کترینہ کے ساتھ کسنگ سین ان کے کریئر کا سب سے مشکل سین تھا۔ اس کے لئے دونوں نے کمرے میں دو گھنٹے تک پریکٹس بھی کی تھی۔ اسی دوران وہاں امیتابھ بچن پہنچ گئے تھے۔ گلشن گروور کو پریکٹس کرتے دیکھ کر بگ بی وہاں سے چلے گئے۔ گلشن نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے جانے کے بعد مجھ پر دباؤ اور بڑھ گیا تھا۔


