حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟ مریم نواز


جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟

مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری کے ردّ عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ’اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بےگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟‘

اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ ’حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟‘

واضح رہے کہ رواں سال 6 جولائی کو مریم نوازنے پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں مبینہ طور پر یہ بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نواز شریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔

اس بنیاد پر مریم نواز نے یہ مطالبہ کیا کہ چونکہ جج نے خود اعتراف کرلیا ہے لہٰذا نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا کو کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).