وڈیو سکینڈل کے بعد سپریم کورٹ نواز شریف کی سزا ختم کرے: جاوید ہاشمی


سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ویڈیو سکینڈل منظرعام پر آنے اور جج کے اختیارات واپس لیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جج کی ویڈیو جس نے بھی بنائی، اس میں جج موجود تو ہے۔ جاوید ہاشمی نے نشان دہی کی کہ جب لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالقیوم سے شہباز شریف کی بات چیت کا انکشاف ہوا تھا تو جج بھی گیا تھا اور زرداری صاحب کی سزا بھی ختم ہوئی تھی۔ اب جب ویڈیو پکڑی گئی اور جج کی پاور واپس لے کر بالواسطہ طور پر اعتراف کر لیا گیا ہے کہ جج نے خالص قانونی بنیادوں پر فیصلہ نہیں دیا تو سب سے پہلے نواز شریف کی سزا ختم ہونی چاہیئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی شہری کی آزادی کو سلب نہ ہونے دے۔ سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سزا ختم کردینی چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).