’ ’ساکھ کے مسائل‘‘ : وزارت قانون نے رانا ثناء اللہ کیس میں جج تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا


وزارت قانون وانصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے مقدمے کو سننے والے جج کو تبدیل کرنے کی درخواست کر دی۔ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو لکھے گئے خط میں حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود ارشد کو 7 فروری 2017 کو عرصہ تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر لاہور میں خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کا چارج دیا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ اب مبینہ طور پر مذکورہ جج کی غیر جانبداری اور ساکھ کے مسائل سامنے آئے ہیں لہٰذا رجسٹرار یہ خط لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سامنے رکھیں تاکہ مذکورہ جج کی جگہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں کسی غیر جانبدار جج کو تعینات کیا جا سکے۔“ خط کے مطابق ”اس دوران یہ وزارت جج مسعود ارشد کو حکم دیتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنا کام چھوڑ دیں۔“

وزارت قانون کے خط میں لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو انتہائی ضروری اور ترجیحی خیال کرتے ہوئے فوری طور پر عمل کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔­


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).