نواز شریف ناک صاف کرنے کے بعد وہی رومال اپنے منہ پر مل لیتے تھے: شہباز گل


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر تنقید کے جواب میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے انہیں ملاحیاں سنائی ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا ؟ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا! جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا ! ایسے اقتدار سے قید اچھی! اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ سلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں ہے کیونکہ اس کی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں۔

مریم نواز کے اس ٹویٹ کے جواب میں شہباز گل نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے وار کیا اور انہیں کہا ’ وہ آپ ہی کے والد تھے نا جو ناک صاف کرنے کے بعد وہی رومال اپنے منہ پر مل لیتے تھے، جو مٹھائی کا ڈبہ لے کر جنرل جیلانی کے دفتر کے باہر کھڑے رہتے تھے، اس بار وہ امریکہ نہیں گئے بلکہ عمران خان گیا ہے جو آپ کے والد کا بھی ہیرو تھا اور آپ کا بھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).