بھارتی اداکارہ امالا پال کے فلم ادائی میں نیوڈ سین پر ہنگامہ


جنوبی ٓبھارت کی اداکارہ امالا پال کی ادائی کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی تنزعات کی زد میں آ گیا۔ اس کی بنیادی وجہ اس فلم میں امالا پال کا نیوڈ سین ہے۔ تامل ناڈو کی ایک سیاسی لیڈر راجیشوری پریا نے اس معاملے کی باقاعدہ شکایت بھی کی ہے۔

راجیشوری پریا نے اس فلم پر فحاشی پھیلانے اور تامل کلچر کو خراب کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ راجیشوری پریا نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام سے بھی فلم ساز کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ فلم کے پروموشن کیلئے استعمال کئے گئے نیوڈ پوسٹرز بچوں پر منفی اثر ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم کی پروموشن کے خلاف ہیں کیونکہ اسے ہر عمر کے لوگ دیکھیں گے۔

راجیشوری پریا نے کہا کہ وہ فلم کی نمائش تو نہیں رکوا سکتیں کیونکہ سینسر بورڈ نے اس فلم کو اے سرٹیفکیٹ کے ساتھ پاس کر دیا ہے۔ تاہم انہوں نے اداکارہ امالا پال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امالا پیسے اور شہرت کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہیں اور وہ ثقافت کی پرواہ نہیں کرتیں۔

بہر حال اس فلم کے نیوڈ سین کے بارے میں امالاپال نے بتایا تھا کہ یہ سین کرنا ان کیلئے بے حد مشکل تھا۔ ان کی نروس کیفیت کو دیکھتے ہوئے شوٹ پر صرف 15 قابل اعتماد لوگ ہی رکھے گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).