ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے نیوز اینکر مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کر لی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے معروف اینکر پرسن مدیحہ نقوی سے دوسری شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن مدیحہ نقوی آج کل اے آر وائے نیوز سے وابستہ ہیں اور مارننگ شو ہوسٹ کر رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑے کے ایک جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بیٹھے ہیں۔ شادی کی تقریب میں ان کے علاوہ دلہن کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

واضھ رہے کہ یہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی دونوں کی ہی دوسری شادی ہے ۔مدیحہ نقوی نے 2013 میں سید علی سے شادی کا اعلان کیا تھا۔ لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ جس کے بعد ا ب اینکر پرسن نے فیصل سبزواری سے شادی کر لی ہے۔

ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عزیم فاروقی نے گزشتہ سال 2018 میں جون کے مہینے میں ایک ٹویٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ ”پارٹی کے ایک سابق ایم پی اے نے خفیہ طو ر پر مارننگ پروگرام کی ہوسٹ سے شادی کر لی ہے اور ابھی تک اس کا عوامی سطح پر اعلان نہیں کیا ہے۔“

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •