پی ایم ڈی سی اور میڈیکل کے خواہش مند طالب علم


پاکستان کے ادارے پی ایم ڈی سی نے سندھ صوبے کے ان طالب علموں کوجو میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند ہیں۔ اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عجیب مخمصے میں ڈال رکھا ہے۔

داخلہ پالیسی اور MCAT کے امیدوار اور ان سے زیادہ والدین بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ہر سال جو امتحان اکتوبراور نومبر کی درمیانہ تاریخوں میں لیا جاتا رہا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اب یہ ٹیسٹ اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

باقی تینوں صوبوں میں بھی اس کا اطلاق ممکن ہے۔ کیوں کہ پنجاب اور کے پی کے میں یہ ٹیسٹ اگست ہی میں ہوتا ہے۔ لیکن سندھ کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ ابھی تک انٹر سائنس کا رزلٹ کا اعلان نہیں ہواہے۔ حتی کے پریکٹیکل عید کے بعد ہوئے

ہیں۔ بچوں کے لیے کیسے ممکن ہے۔ کہ وہ اتنے کم وقت میں سلیبس کی مکمل تیاری کر سکیں۔ اور پچیس اگست کو امتحان دیں۔ جب کہ پیپر فارمیٹ اور کرائیٹیریا میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہیں۔

سندھ کے طلباء اور والدین بہت زیادہ پریشان ہیں۔ میری ہم سب کے توسط سے پی ایم ڈی سی سے گزارش ہے کہ وہ طالب علموں کو تختہ مشق نہ بنائیں۔

اگر کوئی نئی پالیسی بنانی ہے۔ تواس کے لیے ایک سال پہلے سے لائحہ عمل طے کیا جائے۔ براہ مہربانی سندھ کے طلباء کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔

Note: Kindly sir raise this issue as soon as possible۔ It ’s an important matter about the lives of many students۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).