جناح کا پاکستان

گزشتہ ماہ سے افغانستان میں طالبان نے اپنی حکومت کا اعلان کیا افغانستان کے حالات واقعات سے تقریباً ہر پاکستانی خاص و عام آگاہ ہے رشین فیڈریشن کے زمانے سے لے کر آج تک افغانستان بحران در بحرانی کیفیت میں مبتلا رہا ہے اپنے بچپن سے آج تک ہم نے افغانستان کو ایک پرامن اور ترقی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے ملک کی طرح کبھی نہیں دیکھا وہاں کے عوام اور مختلف طرز حکومتوں کو گوناگوں مسائل کا شکار

Read more

انفرادی بے اعتدالیاں اجتماعی نقصانات

میر درد نے کیا خوب کہا آیا نہ اعتدال پہ ہر گز مزاج دہر میں گرچہ گرم و سرد زمانہ سمو گیا بظاہر ایک شعر ہی ہے مگر اپنے اندر ایک جہان معنی لیے ہوئے ہے اگرچہ سالہا سال پہلے کہا گیا ہے مگر آج کے دور ہر بھی پورا اترتا ہے گویا یہ بات طے ہے کے انسان اپنی ابتدا ہی سے بے اعتدالیوں کا شکار یا شوقین رہا ہے۔ اب شوقین اور شکار سے یہاں کیا مراد ہے؟

Read more

نظام کے ساتھ سوچ کی تبدیلی

برصغیر سے بادشاہت ختم کرنے کے لیے انگریزوں نے اپنی ساری چالاکیاں، عقل و دانش، فہم و فراست استعمال کی اور بڑی ہی جانفشانی سے محنت کر کے ہندوستان سے مغل ایمپائر کا خاتمہ کیا۔ تاج شہنشاہ معظم بہادر شاہ ظفر سے لے کر برطانوی بادشاہت کے حوالے کیا۔ پھر جم کر برصغیر کی عوام پر حکمرانی کی اور ایسی حکمرانی کی آج تک اس کے اثرات ہندوستان، پاکستان دونوں کے طرز حکومت میں موجود ہے بادشاہت بذات خود کوئی

Read more

مختصر لباس اور روبوٹ مرد

وزیراعظم پاکستان نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب جو کہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے جنسی تشدد، ریپ، بچوں سے زیادتی، سے متعلق تھا اس میں جو بھی کہا الگ الگ سوچ اور طبقہ فکر کے لوگ اس بیان کو اپنے اپنے زاویہ نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ایک طبقے نے جسے ہمارے سماج میں ایلیٹ، لبرلز، ماڈرن، فیشن ایبل کہا جاتا ہے۔ وہ اس بیان پر اسے اپنی شخصی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔ اور خواتین کے لباس کو ان کا مکمل انفرادی حق قرار دے رہے ہیں۔

میڈیا اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی اس بیان پر شدید نا پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ میڈیا پرسن اور فیشن انڈسٹری کے لیے تو یہ بات اس لیے بھی انتہائی ناپسندیدہ ہے کی اس سے ان کا بزنس اور سرمایہ کاری براہ راست متاثر ہوتی ہے۔

دوسری طرف وہ طبقہ ہے جسے ہمارے سماج میں قدامت پسند یا مذہبی تصور کیا جاتا ہے۔

Read more

چھاؤں سے دھوپ تک کا سفر

پاکستان میں ان دنوں ایک ڈرامے کے پرومو کا کافی چرچا ہے جس کے اسکرپٹ پر قیاس آرائیاں جاری ہیں دیگر پاکستانیوں کی طرح ہمیں بھی بذریعہ سوشل میڈیا ہی اس کے متنازعہ اسکرپٹ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ اس ڈرامے کی رائٹر رومانوی ناول نگار کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہیں۔ پھر ایک پرائیویٹ چینل نے ان کے ناول کو ڈرامائی تشکیل دی اور یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی کئی شہرہ آفاق ناولوں کو

Read more

آن لائن امتحانات اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا

دنیا نے کرونا وائرس کے بعد جو خد و خال اور شکل ماہیت اختیار کی ہے اسے دیکھ کر روز ایک نیا باب حیرت عیاں ہوتا ہے۔ گزرے برس جب یہ عفریت دنیا میں داخل ہوا تو حقیقت یہی ہے کہ ساری دنیا نہ صرف ورطہ حیرت میں ڈوب گئی۔ بلکہ بڑی بڑی طاقتوں اور تھنک ٹینکس کی فلاسفریاں دھری رہ گئیں۔

Read more

کیساجسم، کیسی مرضی

کہانی آپ اُلجھی ہے یا الجھائی گئی ہے یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہو گا آخر ہر بار ایسا ہی کیوں ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں شروع کی جانے والی لاحاصل بحث قومی مسئلے کی شکل اختیار کرتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ آزادی اظہار اور حقوق نسواں یہ دونوں سلوگن آج تک ہماری ناقص عقل میں سما نہیں پائے۔ مثلاً ہمارے سماج میں آزادی اظہار پر لوگ اتنا زیادہ اظہار کرتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے۔

Read more

امراض قلب کی سنگینی جاننے والی ایک شہری کا احتجاج

انسان کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیسے کیسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔ یا یوں کہیں کہ کوئی واقعہ ایسا بھی ہوجاتاہے کہ عقل انسانی بہت دیر تک ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ جیسے ہمارے کالے کوٹ والے پڑھے لکھے ڈگری یافتہ وکیل برادری نے گزشتہ دنوں جو کارہائے نمایاں سر انجام دیے۔ بس ایسے ہی کارنامے ہوتے ہیں جو زمانہ صدیوں یاد رکھتا ہے۔ بلکہ تاریخ کی انگوٹھی میں نگینے کی طرح

Read more

اب کچھ کام کر لیں

ہمارا ملک جغرافیائی لحاظ سے دنیا کے بہترین خطے میں واقع ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ حسین وجمیل قدرتی نظارے، آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی محسوس ہونے والی برف پوش چوٹیاں، سنگلاخ پہاڑ، زرخیزسونا اگلتی زرعی زمینیں، شفاف سمندر، جنگلات، بڑے بڑے شہر اور چھوٹے چھوٹے دیہات، قدرتی سبزے سے ڈھکی وادیاں اور دل پر فسوں طاری کرتے ریگستان۔ سب کچھ تو ہے یہاں جس کی ضرورت ایک ملک کو ہونی

Read more

کرتار پور،عقیدت کا سفر

پاکستان کے مسائل اتنے ہمہ گیر ہیں۔ کہ اگر آپ کو لکھنے کا مرض لاحق ہو تو کتنی ہی دیر تو یہ فیصلہ کرنے میں گزر جاتی ہے کہ کس  موضوع کو چھوڑدیا جائے اور کس کو منتخب کیا جائے۔ جب کافی وقت پاکستان سے باہر گزار کر آئیں تو ہمارے جیسے کئی حساس پاکستانی یاسیت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اپنے ملک کا حال دیکھ کر خواہ مخواہ ہی اداسی طاری رہتی ہے کئی دن تک۔ درحقیقت یہ دکھ

Read more

کیا انسان اتنے گندے ہیں؟

کچھ موضوعات ایسے ہوتے ہیں جن پر انسان سوچتا بہت کچھ ہے مگر جب قلم ہاتھ میں ہو تو ایسا لگتاہے ذہن بالکل خالی ہے۔ الفاظ کی ترتیب بناتے ہیں وہ بکھر بکھر جاتے ہیں۔ یہ نہیں، یہ کہو۔ ایسے نہیں، ایسے کہا جائے تو بات موثر ہوگی۔ پھر اپنی ہی دی ہوئی دلیل کے جواب میں ایک اور دلیل ذہن پیش کرتا ہے۔ عجیب گتھیاں ہیں جو سلجھتی ہی نہیں۔ دراصل یہ بھی فطرت انسانی کا ایک عکس ہے

Read more

کچرے سے چلی بات

کئی دنوں سے خبروں میں تواتر کے ساتھ کراچی کے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے ہونے والے اقدامات کی بازگشت سنائی جارہی تھی۔ بہت دن سے ذہن میں یہ موضوع کلبلا رہا تھا کہ اس پر کچھ لکھا جائے۔ پھر کچھ دوستوں نے بہت طعنے دیے کہ ”اجی جس شہر میں رہتی ہیں اس کا بھی کچھ حق ہے کہ نہیں۔“ اور کچھ ظالموں نے تو یہ طعنے تک دے ڈالے کہ ”مانا کہ آپ چھاؤنی کے صاف ستھرے،

Read more

سفارت کاری، سیکیورٹی اور پاکستان ڈاکٹرائن

آج کل پاکستان کے طول وعرض میں صرف تین الفاظ کی گردش جاری ہے۔ سفارت کاری سیکیورٹی اور توسیع۔ بہت سوچا ان تینوں دریاؤں کو ایک ہی کوزے میں کیسے بند کیا جائے۔ اور ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ یہ تینوں ہی موضوع اتنے خشک ہیں کہ ہم یہی سوچ کہ گھبرا جاتے ہیں کہ اللّہ جانے اپنے تئیں کوئی قلمی جہاد کر بھی لیں۔ تو اس تحریر کے ہم اکیلے قاری نہ ہوں۔ لیکن بھلا ہو ہمارے قلمی

Read more

اعصاب کی جنگ: کشمیر

اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے نریندرا مودی جی پاکستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد کچھ ایسے غصے میں آئے کہ آپے سے باہر ہی ہو گئے۔ یہ بات تو ثابت ہو چکی ہے۔ کہ مودی جی نے ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کردار ادا کرنے کا کہا۔ غصہ مزید اس لیے بڑھاکہ اپنی دانست میں جس پاکستان کو وہ معاشی بدحالی اور سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کے باعث وہ دیوارسے لگا دیکھ رہے تھے۔ دورہ امریکہ میں ہونے

Read more

ہندوؤں کا ہندوستان

انسان چاہے عمر کے کسی بھی دور سے گزر رہا ہو۔ اسے اپنے اردگرد پیش آنے والے واقعات کو دیکھ کر اپنے بچپن یا بیتے ہوئے دنوں کی کوئی بات ضرور یاد آ جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ انسان کا ماضی کسی نہ کسی صورت اس کے ساتھ محو سفر رہتا ہے۔ شاید ماضی کبھی گزرتا ہی نہیں بس ہم حال میں رہتے ہوئے۔ ماضی کی انگلی تھامے مستقبل کو محفوظ کرنے کی سعی

Read more

پی ایم ڈی سی اور میڈیکل کے خواہش مند طالب علم

پاکستان کے ادارے پی ایم ڈی سی نے سندھ صوبے کے ان طالب علموں کوجو میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند ہیں۔ اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عجیب مخمصے میں ڈال رکھا ہے۔ داخلہ پالیسی اور MCAT کے امیدوار اور ان سے زیادہ والدین بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ہر سال جو امتحان اکتوبراور نومبر کی درمیانہ تاریخوں میں لیا جاتا رہا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اب یہ ٹیسٹ اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی

Read more

ہم ماں کی زباں بول رہے ہیں

اگر کوئی آپ سے سوال کرے کہ اظہار کا سب سے بہترین وسیلہ کیاہے؟ تو آپ کا جواب کیا ہوگا۔ یہ تو آپ خود ہی بتا سکتے ہیں۔ لیکن یہ سوال اگر ہم سے کیا جائے تو جواب ہوگا ”زبان“ یقیناَ آپ سب اس سے اتفاق کریں گے۔ زندگی کے کسی بھی پہلو کے بارے میں اگر کوئی مسئلہ، کوئی تجویز، اجتماعی خیالات یا کسی بھی طرح کا موقف دینے کے لیے ساری دنیا میں یہی اصول رائج ہے کہ

Read more

کیا کسی نئے نظام کی ضرورت ہے

جب سے ہوش سنبھالا ہے جمہوریت اور آمریت کے قصے سب سے زیادہ سننے کو ملے ہیں۔ حتی کہ اپنے گھر میں بھی انہیں دو الفاظ کی گونج اکثر سنائی دی۔ شاید پاکستان کے زیادہ تر گھرانوں میں ایسا ہی ہوتا ہو گا اسی لیے ہمارے ملک میں آج بھی پسند یدہ تفریح سیاست ہے۔ اسی بناء پر نیوز چینل دیکھنے والوں کی تعداد تفریحی چینل دیکھنے والوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔ ویسے یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔

Read more

دل بہلانے والے لوگ

اخبارات، رسائل، سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز الغرض جس طرف جایئے وہی اداس کر دینے والی خبریں، تجزیے، ٹاک شوز یوں محسوس ہوتا ہے حالاتِ حاضرہ کی ایک جنگ سی برپا ہے۔

تھکا دینے والے ان روزوشب میں کبھی دل چاہے کہ روح کی بالیدگی اور ذہنی پراگندگی دور کرنے کا کچھ سامان کیا جائے۔ تو چند ہی لفظ ذہن میں آتے ہیں۔ شاعری، موسیقی، ڈرامہ، فلم، فنون لطیفہ سے منسلک یہی جہتیں ہیں جن میں بنی نوع انسان سکون تلاش کرتے ہیں۔ اور سکون ملتا بھی بہت ہے۔

Read more

یہ ہماری وردی ہے

احتجاجی تحریکیں کسی بھی معاشرے کی ذہنی صحت مندی کی علامت ہوتی ہیں۔ سوال ذہن کے بیدار ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔ یہ وصف جن قوموں میں موجود ہوں تو یقین کر لیں کہ وہ زندہ ہیں۔ مگر ہمارے ملک میں ایک پیچیدگی یہ ہے کہ ہم انتہا پسندی کی حد تک جذباتی ہیں۔کسی سے محبت کرنے پر آئیں تو انسان کو دیوتا بنا بیٹھتے ہیں اور نفرت کریں تو آسمان پر اڑتے ہوئے کو زمین بوس کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ شاید انتہا پسندی کے وار سہتے سہتے ہم سب انتہا پسند ہو گئے ہیں۔

Read more

اخلاقیات پڑھائیے

گزشتہ چار روز سے چیرمین نیب کی مبینہ وڈیو سارے میڈیا پر حاوی ہے۔ آ وازوں کا نہ تھمنے والا شور ہے جو سماعتوں کو چیر ڈالتا ہے۔ یہ وڈیو صحیح ہے یا غلط مجھے (اور میرے جیسے کئی جہلاء ہوں گے ) اس سے کوئی غرض نہیں ہے۔مگر راقم کو یہ مشاہدہ ضرور ہوا کہ اس ”محبتی“ وڈیو کے منظر عام پر آتے ہی دلداروں کی تو جیسے چاندی ہی ہو گئی۔ تمام صنف مخالف سے معذرت کے ساتھ پاکستانی مردوں کا ”محبت“ کے معاملے میں باقی دنیا کے مردوں سے کوئی مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا یہ اول ہیں اور اول رہیں گے۔

Read more

کیا میں کافر ہوں؟

اپنی تمام تر دلیری اور حاضر جوابی کے باوجود سب سے زیادہ مشکل جس سوال کا جواب دینے میں آ تی ہے۔ وہ ہے آپ کاتعلق کس فرقے سے ہے؟ الحمدللہ مسلمان ہیں کہنے سے کچھ جہلا تو مطمئن ہو جاتے ہیں مگر مجال ہے جو کوئی صاحب عقل اس سادہ و مختصر جواب پر راضی ہو جائے اور جب اس قبیل کے عقل کل کو بتایا جائے تو اگر موصوف خود بھی ہم عقیدہ ہوں اس صورت میں تو بچت ہی بچت! بصورت دیگر پہلے تو بے چینی سے پہلو بدلا جاتا ہے اور غیر محسوس سا فاصلہ مشاہدے میں آتا ہے۔

Read more