نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا۔ عرفان صدیقی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ پولیس نے والد کو گھر کے باہر سے حراست میں لے کر تھانہ رمنا اسلام آباد منتقل کردیا ہے، انہیں حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی جارہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے بغیر اطلاع کے مکان کرائے پر دیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی کے خلاف تھانا رمنا میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •