شدت پسندی کے مختلف واقعات میں دس فوجی ہلاک


فائل فوٹو

Getty Images
وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں شدت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سنیچر کے روز پیش آئے دو مختلف واقعات میں فوج کے ایک کیپٹن سمیت دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’پانچ لڑکے جہاد کے لیے گھر سے چلے گئے‘

ڈی آئی خان: شدت پسندی کے واقعات میں سات افراد ہلاک

مستونگ: فائرنگ کے تبادلے میں نو مبینہ شدت پسند ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سنیچر کو پیش آئے پہلے واقعے میں پاک افغان بارڈر کے نزدیک شدت پسندوں نے پاکستان آرمی کی ایک گشت کرنے والی پارٹی پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز میں حملہ کر دیا۔ اس حملے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہوئے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1155087109671280642

ہلاک ہونے والوں میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

شدت پسندی کا دوسرا واقع بلوچستان میں پیش آیا جب ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں پر شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

اس واقع میں کیپٹن عاقب سمیت سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کے دفاع اور سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب استحکام حاصل کرنے کے بعد پائیدار امن کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس دوران یہ (حملے) مایوس دشمن کی دم توڑتی کوششیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ دنیا علاقائی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1155092480741781511

وزیرستان میں ہوئے حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے۔انھوں نے اس واقعے پر ’رنج و غم اور افسوس کا اظہار‘ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے مادر وطن کے کے تحفظ اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان اپنے علاقے میں شدت پسندوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32510 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp