میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو باہر امانتاً رکھی گئی تحریر سمیت سب کچھ پبلک ہو جائے گا: مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اب انشااللہ ان کی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ اس میں وہ وڈیوز اور میری وڈیوز شامل ہیں جن تمام کو میں نے تقسیم کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر کارکن کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت بہتر نہیں، میں ان کو ہسپتال میں منتقل کرانے کے لئے کوششیں کر رہی ہوں۔ سب کارکنوں کا شکریہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر مریم نواز شریف بھی جوتے صاف کرنے کی پالیسی اپنائے تو سب ٹھیک رہے گا۔ غلط کو غلط نا کہے۔ سر جھکا دے، بالکل ہماری طرح! انہوں نے کہا کہ قانون و انصاف کی ایسی پامالی پر عدلیہ کی خاموشی فکر انگیز ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).