پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی محبت نے دھوم مچا دی


گزشتہ دنوں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی شہر میامی میں اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔ اس دوران ان کی سگریٹ نوشی کی ایک تصویر سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اب ان کی اور ان کے شوہر نک جونز کی ایسی بے تکلف تصویریں انسٹا گرام پر سامنے آئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا گہری محبت میں ہے۔

ان تصاویر میں پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے انتہائی مختصر لباس پہن رکھا ہے اور دنیا و مافیا سے بے نیاز ایک دوسرے میں کھوئے ہوئے ہیں۔ یہ ایک الگ قصہ ہے کہ بھارت میں کچھ لوگ محبت کے اس کھلے عام اظہار پر ناراض ہو رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).