وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی حامد میر کو ٹوئٹر پر ان فالو کر دیا


وزیر اعظم عمران خان نے سنسر شپ کے خلاف کھل کر بولنے والے سینئر صحافی حامد میر کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر ایک کروڑ سے زائد فالورز ہیں لیکن وہ خود آج سے پہلے تک ٹوئٹر پر صرف 19 لوگوں کو فالو کرتے تھے جن میں ان کی پارٹی کی سینئر قیادت، جمائمہ خان، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج شامل ہیں۔

عمران خان کی فالوونگ لسٹ میں صرف ایک صحافی ’حامد میر‘ شامل تھے لیکن پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ان فالو کردیا ہے جس کے بعد ان اکاﺅنٹس کی تعداد صرف 18 رہ گئی ہے جنہیں عمران خان ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ’ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کر دے، میں کہتا ہوں میڈیا پر پابندیاں ہیں مگر وہ یہ بات ماننے کو تیا ر نہیں۔ ‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).